اس سال فطرہ کی رقم 85 روپے فی کس بنتی ہے، مفتی نعیم

 Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی (جیوڈیسک) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ اس سال فطرہ کی رقم خالص گندم کے اعتبار سے 85 روپے فی کس بنتی ہے۔

جو کے اعتبارسے 175، کھجور 840 اور کشمش کے اعتبار سے 1480 روپے ہے جس کی ادائیگی ہر صاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے، جس کسی کے پاس ضروریات زندگی سے زائدمال یا اثاثہ ہو اور اس کی مالیت 612 گرام چاندی تک ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہے، موجودہ دور میں قریبی رشتہ داروں کے بعد مدارس دینیہ ہی زکو ٰ ۃ و دیگر صدقات واجبہ کے بہترین مصرف ہیں۔

اتوار کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سرور کونین ؐ کے فرمان مبارک کامفہوم ہے کہ ’’جب تک فطرہ ادانہ ہو تو روزے ہوا میں معلق رہتے ہیں۔۔