ایک سال قبل امریکہ میں گستاخانہ فلم کے کردار کی عدم گرفتاری مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا ہے

لالہ موسی: ایک سال قبل امریکہ میں گستاخانہ فلم کے کردار کی عدم گرفتاری مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی انتہاہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین انجمن طلباء اسلام صوبہ پنجاب عثمان عزیزقادری نے اے ٹی آئی ضلع گجرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کو کانٹا بھی چبھے تو انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں مسلمانوں کا جینا حرام کردیتی ہیں لیکن پیغمر اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والا ٹیری جو نزتا حال دندناتا پھر رہا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

مسلمان حکمران ہوش کے ناخن لیں اور آقا دوجہاں کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزم کی گرفتاری اور سزا کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اے ٹی آئی 20 ستمبر بروز جمعہ کو یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منائے گی اس سلسلہ میں پنجاب بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔