سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) کوارڈینیٹر انجمن طلبا اسلام جہلم محمد جنید اقبال سیفی نے جہلم میں ایک تقریب میں تشکیل انجمن طلبائاسلام کی 50 سال مکمل ہونے پر تمام کارکنان اور امناں کو مبارکباد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا انجمن طلبا اسلام ناموس رسالت کی پاسبانی پچھلے 50 سالوں سے کر رہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
20 جنوری 1968 کو اکابرین اہلسنت نے پاکستان کے باشعور طلبا کو عشق مصطفٰی صلی الل? علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لیے ایک خوبصورت پلیٹ فارم تشکیل دیا جسے انجمن طلبائاسلام کا نام دیا گیا انہوں نے خطاب کے دوران کہا انجمن طلبائاسلام کا عظم قوت قرآن محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جذبہ طاقت سے علم کی تنویر سے پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے۔
انجمن طلبائاسلام ایک غیر سیاسی اور طلبا کے حقوق کی نمائندہ جماعت ہے جو پچھلے 50 سالوں سے اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبہا رہی ہے اور باطل لبرل قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہے انجمن طلبائاسلام نے ایک ایسا قافلہ تیار کیا جس میں باکردار سیاستدان سماجی کارکن ڈاکٹرز انجینئر مفکر صحافی پاکستان سے محبت کرنے والے نوجوان شامل جو اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
انجمن طلبائاسلام نے ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کی ہے حالیہ واقع پاراچنار کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔