قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ قصور پو لیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے سال رواں کے دوران قتل، اقدا م قتل ،ڈکیتی ، را بری ،را ہزنی ،نقب زنی اور دیگر سنگین واردا تو ں میں مطلو ب217خطرناک مجرما ن اشتہا ری اور58عدا لتی مفرورا ن کل275گرفتار ہوئے۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے خلا ف کا رو ائی کر تے ہو ئے ان کے خلاف 145مقدما ت در ج کر کے ہیروئن3کلوگرا م،چرس37 کلو گرا م،افیون 1کلوگرام،شراب1400 لیٹراورچالو بھٹیاں بر آمدکی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے ان کے خلاف 126مقدمات درج کر کے88پسٹل ،24بندوق ،9رائفل،3کاربین ،2کلاشنکوف اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔جبکہ 4خطرناک ڈکیت گینگ کے 14ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ہے۔
ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کر تے ہوئے سال رواں کے دوران کرایہ داران کے متعلق تھانہ میں اطلاع نہ دینے پر 60،غیر قانونی لائوڈ سپیکر28، وال چاکنگ کے 9جبکہ سکیورٹی آرڈیننس کے 127مقدمات درج ہوئے ۔اسی طرح چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے سلسلہ میں 20بھٹہ مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی نازک صورتحال میں ہم سب کو ملک کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر اس عمل سے گریز کرنا ہوگا جو آپس میں نااتفاقی اور انتشار کا سبب بنے۔