آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 264 ارب روپے کا اضافہ

Budget

Budget

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی بجٹ میں ملکی ترقی کیلئے کیا ہو گا۔

قومی اقتصادی کونسل کی خفیہ بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 131 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اسے 669 سے بڑھا کر 800 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

صوبوں کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 143 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اسے 732 ارب روپے سے بڑھا کر 875 ارب روپے ہو گیا۔ وفاق اور صوبے ترقیاتی کاموں کے لئے بیرونی امدادی اداروں سے بھی معاونت حاصل کریں گے۔

ترقیاتی بجٹ میں وفاق کو بیرونی ذرائع سے 143 ارب اور صوبوں کو 86 ارب روپے ملیں گے۔