ہر سال اس تعلیمی فنڈ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے
Posted on February 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے 50 ہزار سے زائد کم وسیلہ خاندانوں کے بچے اور بچیاں معروف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہر سال اس تعلیمی فنڈ میں 2 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے 5 سال بعد فنڈ کا حجم 20 ارب تک پہنچ جائے گا اور اس لحاظ سے یہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا تعلیمی فنڈ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک بیان میںکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی وائوچر سکیم کے تحت 10 لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ حکومت پنجاب انہیں ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کے منصوبے کو بھی دوبارہ بحال کیا گیا ہے اور اس منصوبے سے مئی تک ڈیڑھ سو میگا واٹ بجلی کا حصول شروع ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ کوئلے کے علاوہ ہائیڈل پاور کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com