لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی طرح نئے سال میں بھی تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہیں گے۔
لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فروغ تعلیم پر خرچ کیے جانے والے وسائل ملک کے روشن مستقبل کے لیے سود مند سرمایہ کاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے تعلیمی شعبے میں کیے جانے والے اقدامات با آور ثابت ہوئے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مربوط پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔