سال بھر میں 25 سو پاؤنڈ خوراک کھانیوالا دنیا کا سب سے بڑا خرگوش

Rabbits

Rabbits

لندن (جیوڈیسک) اکثر لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے خوش خوراک ہیں مگر کیا کسی نے کبھی سنا ہے کہ ایک جانور اور وہ بھی خرگوش خوش خوراک ہو سکتا ہے نہیں نہ۔ مگر حقیت میں ایسا ہے کیونکہ برطانیہ میں ایک ایسا خرگوش ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے خرگوش ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو سال بھر میں چار ہزار گاجروں کے علاوہ 25 سوپاؤنڈ کی خوراک کی سبزیاں وغیرہ کھاجاتا ہے۔

برطانوی شہر ورکشائر کی رہائشی 62 سالہ انیتی ایڈورڈ کے اس خرگوش جس کا نام ڈائرس Darius ہے کی لمبائی پانچ برس کے قریب اور لمبائی چار فٹ چار انچ اور وزن 20 کلوسے زائد ہے کو گزشتہ روز گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑے اور خوش خوراک خرگوش کی حیثیت سے درج کرلیا گیا ہے انیتی ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ اسے اپنے اس خرگوش کی خوش خوراکی سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔