61 سال بعد جان کیری کا ہیروشیما کا تاریخی دورہ

John Kerry Visit Hiroshima

John Kerry Visit Hiroshima

ٹوکیو (جیوڈیسک) انیس سو پینتالیس میں امریکا نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا، اکسٹھ سال بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہیروشیما کا دورہ کیا اور ایٹم بم حملے کے متاثرین کی یاد گار پر پھول چڑھائے۔

ایٹم بم حملے کے بعد جان کیری نے ہیروشیما کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر خارجہ کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ ہیروشیما کے جوہری حملے سے متعلق میوزیم کا دورہ کیا اور ایٹم بم حملے کے متاثرین کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

اگلے ماہ امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ جاپان کے موقع پر ہیروشیما آمد بھی متوقع ہے، جان کیری جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہیرو شیما میں موجود ہے
۔