لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا جس کے بعد دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جائیں گی۔
ماہرین نے اکیس جون کو سال کا طویل ترین دن قرار دیا ہے جو کہ سورج نکلنے سے غروب ہونے تک چودہ گھنٹوں پر مشتمل ہو گا۔ سورج زیادہ دیر تک اپنی روشنی بکھیرتا رہے گا جبکہ رات مختصر ترین ہو گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ رات بڑھنا شروع ہو جائے گی۔
بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا ًایک ہو جاتا ہے اور اس کے بعد راتیں طویل دن مختصر ہونا شروع ہو جاتے ہیں، بائیس دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن کہا جاتا ہے۔