لاہور (جیوڈیسک) صدر لاہور چمڑا منڈی شیخ ارشد نے کہا ہے کہ اس سال قربانی کی شرح میں 20 فی صد تک کمی آئی، لاہور میں ایک لاکھ 25 ہزار گائے، 3 لاکھ 25 ہزار بکرےاور ایک لاکھ چھترے قربان کیے گئے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت سستے جانوروں کی فراہمی کے لیے لائیواسٹاک کے شعبے کو فعال بنائے۔ سارا منافع بیوپاری کماتا ہے، مہنگائی کی وجہ سے قربانی کرنے والوں کی حق تلفی ہوتی ہے۔