کراچی (جیوڈیسک) رواں سال سرمایا کاری پر اوسط 46 فیصد منافع دکھا کر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا نمبر 2016 میں 5 واں رہا۔ شیئرز کی مالیت بھی اسی سال پہلی بار 9 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
آٹو اور سیمنٹ سیکٹر بہترین پرفارمنس کے ساتھ سر فہرست رہے۔
سال کے آخری ٹریڈنگ سیشن میں بھی 100 انڈیکس 47 ہزار 806 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ عالمی سطح پر انڈیکس میں سالانہ 66 فیصد اضافے سے برازیل کی اسٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر جبکہ پیرو کا حصص بازار 62 فیصد اضافے سے دوسرے نمبر پر رہا۔