تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ سال ہونے والے تلہ گنگ شہر میں متنازعہ آپریشن کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ادھورے آپریشن کو مکمل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم متاثرین سے ملنے الکرم پلازہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر متاثرین کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں اپوزیشن کونسلرز صوبیدار عالم کھریال ، ملک شیر افضل باٹا ،کونسلر عبدالجبار دھولہ، صوبائی مشیر ملک سلیم اقبال کے ترجمان ملک قاسم اعوان ، صحافیوں چیف ایڈیٹرڈاکٹر علی حسنین نقوی، چیف ایڈیٹر تلہ گنگ اخبار ایم افضل اعوان ، ایڈیٹر ہفت روزہ پر امن و صدر تحصیل پریس کلب ملک عامر نواز، لیاقت اعوان ، سینئر کالم نگار عبدالرحمن شاد ، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈاکٹر محبوب حسین جراح ، اشفاق حسین ٹہی ، ملک شیر فلکی ، ملک مقصود الحسن شکیل ، ایم کامران سلیم ، محمد حسین چودھری، امتیاز اقبال ملک ، اشرف اقبال ملک، عدیل جعفری ، چودھری عبدالجبار، سفیراحمد ، محمد وحید ، عرفان رفیق ، قاضی حذیفہ کے علاوہ حاجی عبدلقادر ، ڈاکٹرحاجی عبدالقیوم شفقت ملتان خورد، چودھری ارشد بیٹری والے ،سابق چیئرمین یونین کونسل بلکسر حاجی عطاء محمد، چودھری انعام اللہ ،حکیم زبیر و دیگر شخصیات موجود تھیں۔ چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق ڈھلی جب الکرم پلازہ پہنچے تو میزبان چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چودھری غلام ربانی، ایگزیکٹو ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز قاضی عبدالقادر اور الحاج میاں عبدالقیوم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
چیف ایڈیٹر تلہ گنگ ٹائمز چودھری غلام ربانی نے اس موقعہ پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 21 جنوری کو تلہ گنگ شہریوں کے خلاف ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی بیسوں دکانوں مارکیٹوں کو گرا کر سینکڑوں افراد کو بے روزگار کر دیا گیا۔ اب جب سے میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں ق لیگ آئی ہے سوشل میڈیا پر آپریشن فیز ٹو کی باتیں کی جارہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ اے سی وسیم کا ادھورا کام مکمل کریں گے۔ اس موقع پر شرکا نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور کہا کہ کسی صورت بھی ان کی یہ خواہش پوری نہیں کرنے دی جائے گی۔ میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں اپوزیشن لیڈر صوبیدار عالم کھریال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں غیر قانونی طور پر ایجنڈا پیش کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی لاوہ کیلئے بھرتیوں سمیت ایجنڈا میں پیش گئے گئے تمام کام خلاف ضابطہ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے اس معاملے کو ہائی لائیٹ کرنے کی اپیل کی۔ کونسلر ملک شیر افضل باٹا نے دوران خطاب کہا کہ ہم گرائے جانے والی تعمیرات کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور گزشتہ سال کئے جانے والے آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میونسپل کمیٹی میں کسی غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے اور کسی کو من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔ چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق ڈھلی نے کہا کہ گذشتہ سال کیئے گئے آپریشن میں ہونے والے نقصانات پر ضلع حکومت متاثرین کے ساتھ ہے۔ ہم ان متاثرین کی عدالتوں سمیت ہر جگہ مدد کرینگے۔ ن لیگ حکومت کی پالیسی یہ نہیں ہے کہ لوگوں کے کاروبار کو تباہ کیا جائے اور انہیں بے روزگار کر دیا جائے۔
ضلع کونسل چکوال کسی بھی غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ اس آپریشن کے پس پردہ ہاتھوں سے بھی واقف ہیں۔ فرزند تلہ گنگ کہلوانے والے نے تلہ گنگ ضلع چیئرمین کی سیٹ آنے پر بجائے تلہ گنگ کا ساتھ دینے کے تلہ گنگ کی مخالفت میں ممبران ضلع کونسل کو پیسوں کی آفرز کی جس کا ثبوت میرے پاس موجود ہے۔یہ کیسا فرزند تلہ گنگ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ شہر کی تعمیر ترقی کیلئے ہم سے جو ہو سکا کرینگے۔ چکوال کے سیاست دانوں اور دوستوں کا شکریہ جنہوں نے دل بڑا کرتے ہوئے تلہ گنگ کو ضلع چیئرمینی کی سیٹ فراخدلی سے دی۔