20 سال سے گریڈ 16 میں کام کرنیوالی نرسوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا فیصلہ

Nurses

Nurses

راولپنڈی (جیوڈیسک) صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں 2 ہزارسے زائد ایسی نرسیں ہیں جوبھرتی ہونے کے بعداب تک ایک ہی گریڈ میں کام کررہی ہیں اور ان میں سے متعددایسی ہیں جو گریڈ 16 میں بھرتی ہوئیں اسی گریڈ میں ریٹائربھی ہوگئیں ،وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے 1985 سے دسمبر 1997ء کے دوران گریڈ 16 میں بھرتی ہونیو الی نرسوں کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تمام ہسپتالوں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نرسنگ سٹاف کا ریکارڈ بھجوائیں تا کہ انہیں ترقی دیئے جانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جا سکے، الائیڈہاسپٹلز میں شامل ہولی فیملی، بے نظیر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں 87 نرسیں ایسی ہیں جو حکومت کی طرف سے وضع کیے گئے قواعدوضوابط پر پورا اترتی ہیں۔ ان کی مکمل فائل صوبائی حکام کو بھجوادی جائیگی۔