یمن میں مغوی ایرانی سفارتکار 18 ماہ بعد رہا

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یمن میں اغوا کیے جانیوالے ایرانی سفارت کارنور احمد نیک بخت کو 18 ماہ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ نور احمد نیک بخت تہران لوٹ آئے ہیں جہاں حکام اور ان کے رشتے داروں نے ان کا استقبال کیا۔

یمن میں اغوا عام بات ہے اور حکام القاعدہ سے وابستہ بغاوت اور علیحدگی پسند تحریک کو قابو کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکار کی رہائی ایران کے لیے ایک کامیابی ہے۔

عرب اور افریقن معاملات کے لیے نائب وزیرِ حسین عامر عبداللہ کے حوالیسے پریس ٹی وی نے بتایا کہ اس کامیابی کے لیے ’یمن کے شورش زدہ علاقوں میں کافی پیچیدہ اور مشکل کارروائیاں کی گئیں۔‘پیر کو ان کی رہائی سے قبل حکام نے بتایا تھا کے نیک بخت کی صحت اچھی ہے۔