یمن: عدن میں خود کش حملہ، 5 فوجی اہلکار ہلاک
Posted on April 13, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Yemen Suicide Attack
عدن (جیوڈیسک) خانہ جنگی کا شکار یمن کے جنوبی شہر عدن میں خود کش حملے میں صدر منصور ہادی کی حامی فوج کے پانچ فوجی مارے گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے فوجی اہلکاروں کو اسوقت نشانہ بنایا جب وہ شہر کے شمالی حصے میں ایک بس سٹاپ پر سواری کے انتظار میں کھڑے تھے۔
القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یمن میں دس اپریل سے جنگ بندی پر عمل سروع ہوا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com