صرواح (جیوڈیسک) یمن کے شہر مآرب کے مغربی علاقے صرواح میں عرب اتحادی طیاروں کے ذریعے کی گئی بمباری کے نتیجے میں ایران نواز حوثی باغی اور منحرف علی صالح کے کئی وفادار جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کو اتحادی طیاروں نے مآرب گورنری کے صراوح علاقے میں باغیوں کے ایک فوجی مرکز پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم سات جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اتحادی فوج کے فضائی حملے میں صراوح میں المخدرہ قصبے میں باغیوں کی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود سات اہلکار جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ادھر وسطی شہر تعز میں مختلف محاذوں پر جاری لڑائی اور اتحادی فوج کے حملوں میں 23 باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
’الحدث‘ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مغربی تعز میں الروض قصبے کی مقامی آبادی نے باغیوں سے ان کے مکانات خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔