صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے شہر المکلا میں القاعدہ نے جیل پر حملہ کر کے 300 سے زائد قیدیوں کو چھڑا لیا ہے۔
یمن کے جنوب مشرقی شہر المکلا میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے جیل پر حملہ کرکے 300 سے زائد قیدیوں کو فرار کرا لیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں القاعدہ کے اہم رہنما خالد بطارفی بھی شامل ہیں جو گزشتہ چار سال سے اس جیل میں قید تھے۔
واضح رہے کہ المکلا پر حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے جب کہ یہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کےآباؤاجداد کا آبائی شہر بھی ہے۔