صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے جنوب مغربی صوبہ لہج میں القاعدہ نے 700 سال پرانی مسجد بارودی مواد نصب کر کے شہید کر دی۔
شیخ عمر علی السقف مسجد کو نشانہ بنایاگیا۔دریں اثناء ترک حکومت نے معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی ملیشیا کے رہنماوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔
یمن کے شہر تعز میں مزاحمت مزاروں اور حوثی باغیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں عرب ٹی وی کے مطابق تعز شہر پر حوثی باغیوں کی شیلنگ سے 8 شہری ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے۔
تعز میں جاری جھڑپوں میں 23 حوثی باغی، متحدہ عرب امارات کے 3 فوجی مارے گئے۔