یمن (جیوڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے طیاروں نے ایک تازہ حملے میں مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادارملیشیا کا اہم کمانڈر علی الحماسی اپنے آٹھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
یمن کے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ ری پبلیکن گارڈ کے بریگیڈیئر کو صعدہ گورنری کے الصفراء ڈاریکٹوریٹ میں قائم بریگیڈ 72 کے ہیڈ کواٹر پر حملے میں ہلاک کیا گیا ہے۔ حملے میں بریگیڈئر الحماسی اور اس کے آٹھ ساتھی جنگجو ہلاک ہو گئے۔
ادھر تعز کے پہاڑی علاقوں میں حوثی باغیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا نے دراندازی کی کوشش کی مگر آئینی حکومت کی نمائندہ فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کی پیش قدمی روک دی۔