صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں سعودی اور حکومتی فوج کی جانب سے فضائی حملوں میں 70 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہوئے جب کہ ان کے تین اہم مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوب مغربی شہر کے مقاما ت پرحوثی باغیوں اور اتحادی فوج میں جھڑپ ہوئی جس میں سعودی اور حکومتی فوج نے مل کر حوثی باغیوں کے حملوں کوناکام بناتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18 باغی ہلاک ہوگئے۔
جب کہ بحرالحمر کے ساحلی شہر المخا میں بھی 40 حوثی باغیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جہاں اتحادی طیاروں کی بمباری کے علاوہ زمینی کارروائی بھی کی گئی اور باغیوں کے تین اہم مراکز کو نشانہ بھی بنایا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے بھی ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔