یمن کے جنوبی شہر المکلا میں مسلسل دوسرے روز بھی خودکش حملہ

۔

Suicide Attack

Suicide Attack

المکلا (جیوڈیسک) یمن کے جنوبی شہر المکلا میں مسلسل دوسرے روز خودکش حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کویت مذاکرات یمن میں امن کی بحالی کی آخری امید ہے، فریقین اپنے موقف میں نرمی پیدا کریں۔

المکلا کے سیکورٹی ہیڈکوارٹر میں خودکش حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے،اتوار کو خودکش کار بم دھماکے میں تیس پولیس اہلکار جاں حق اور ساٹھ زخمی ہوئے تھے۔اقوام متحدہ نے کویت میں یمنی حکومت اور حوثیوں کے مابین امن مذاکرات کو یمن کے بحران کے حل کے لیے آخری موقع قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل الشیخ کا کہنا ہے ایسا موقع پھر ہاتھ نہیں آئے گا، متحارب فریقین اپنے موقف میں نرمی پیدا کریں۔ آنے والے دن یمن بحران کے حل کے حوالے سے فیصلہ کن ہوسکتے ہیں۔