صنعا (جیوڈیسک) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے اہم رہنما جلال بلعید سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ یمنی فوج کی اتحادی طیاروں کی معاونت میں دارالحکومت صنعاء کے مشرقی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے۔ یمنی فوج صنعاء کے اندر پچاس کلو میٹر تک داخل ہو گئی ہے۔
یمن کا دار الحکومت صنعاء دو ہزار چودہ سے حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ یمن میں جاری خانہ جنگی میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔