یمن میں امریکی ڈرون حملہ، 30 القاعدہ ارکان ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

عدن (جیوڈیسک) یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 30 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے یمن کے جنوبی علاقے میں پہاڑیوں پر قائم القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب عسکریت پسند تربیتی مشقوں میں مصروف تھے۔

حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تاہم ایک قبائلی سردار نے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب یمنی وزارت دفاع نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔