عدن (جیوڈیسک) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبہ شبوا کے ضلع مرکھا میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملے میں القاعدہ کے 3 شدت پسند ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ یمن کے جنوبی صوبے شبوا اور حضر موت القاعدہ کے مضبوط گڑھ ہیں جہاں امریکا کی جانب سے ڈرون حملے کئے جاتے ہیں۔