صنعا (جیوڈیسک) یمن میں فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ سعودی اتحادی ممالک نے ادن شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ادن پر حوثی باغیوں نے پچھلے سال ستمبر میں قبضہ کیا تھا۔ کئی دن سے جاری لڑائی سے متعدد علاقے تباہی کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ کئی شہروں میں خوراک کی قلت پیدا ہو گئی۔
انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والےعالمی ادارے آکسفیم نے یمن میں خوران کی قلت کے باعث ایک لاکھ سے زائد بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔