صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری سے 40 افراد، سرحد پار سے حملے میں اور ٹریفک حادثہ کے باعث 4 سعودی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
وسطی صوبے بائرہ میں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مکیائرز میں لڑائی اور فضائی حملوں میں 19 باغی، 6 شہری اور حکومت کے حامی 15 جنگجو مارے گئے۔ مآریب میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کا کمانڈر کئی ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
یہ ہلاکتیں 24 گھنٹے کے دوران سامنے آئی ہیں۔ ادھر عدن کے ہلال احمر کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر گاڑیاں، کیش اور سامان لوٹ لیا جس پر تنظیم نے اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔