یمن کے دارالحکومت صنعا میں کار بم دھماکے، چالیس افراد ہلاک

Yemen Blast

Yemen Blast

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کار بم دھماکے سے چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

صنعا کی پولیس اکیڈمی کے باہر نوجوانوں کی بڑی تعداد بھرتی کے لیے فارم جمع کروا رہی تھی کہ دھماکا ہو گیا۔ واقعے میں چالیس افراد موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔