صنعا (جیوڈیسک) یمن کے جنوبی شہر مکالا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں سینتیس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملے میں پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
یمنی فورسز نے امریکی فوج کے تعاون سے حال ہی میں مکالا کو القاعدہ کے شدت پسندوں سے آزاد کرایا تھا۔