یمن خانہ جنگی میں شدت ، 40 سے زائد ہلاک ، نقل مکانی جاری

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) کئی دِنوں سے حوثی جنگجووں اور سنی ملیشیاوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے ، جِس کے نتیجے میں سینکڑوں مکیں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی ایئرلائنز نے یمن کے دارالحکومت ، صنعا میں پروازوں کی آمدو رفت معطل کر دی ہے۔ پچھلی رات ہونے والی جھڑپوں کے دوران ، 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ، جب کہ باغی حوثی جنگجووں نے شہر کے متعدد حصوں میں قائم پولیس اور فوجی چوکیوں پر قبضہ جما لیا۔

سرکاری تحویل میں کام کرنے والے میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کے دِن باغیوں نے سرکاری ٹیلی ویڑن سٹیشن پر گولہ باری کی ، جو حملہ جمعے کے روز تک جاری رہا۔ حوثیوں نے حکومت کی تبدیلی اور معاشی اصلاحات کے مطالبوں پر مبنی ایک مہم چلا رکھی ہے۔