الحدیدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر الحدیدہ کے رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیا۔ فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ یمن میں قیام امن کے لئے ہوئے مذاکرات میں جنگ بندی میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی جو آج سے لاگو ہے۔