یمن کے وزیردفاع اور انٹیلی جنس چیف القاعدہ کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

Defense Minister

Defense Minister

عدن (جیوڈیسک) یمن کے وزیردفاع میجر جنرل محمد ناصر احمد اور 2 سینئر سیکیورٹی افسر القاعدہ کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی وزیر دفاع ناصر احمد ، خفیہ ایجنسی کے سربراہ علی حسان الاحمدی اور ملٹری پولیس چیف ال اولکی کے ہمراہ صوبہ شبوا جارہے تھے۔

کہ القاعدہ کے مشکوک ارکان نے قافلے کو گھیرے میں لے کر شدید فائرنگ کردی تاہم تمام افراد اس حملے میں بال بال بچ گئے، القاعدہ کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

القاعدہ کی جانب سے تازہ کارروائی سے قبل وزارت دفاع کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبہ شبوا میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ اسی صوبے میں 29 اپریل سے امریکی ڈرون طیاروں کے تواتر سے حملے جاری ہیں جس میں القاعدہ کے متعدد ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔