قاہرہ (جیوڈیسک) یمن کے وسطی صوبے ماریب میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 جنگجو زخمی ہو گئے جبکہ ایک گھنٹہ بعد یمنی صدر منصور الہادی نے مارب کا دورہ کیا اور ملاقاتیں کی ہیں۔
جنگجوئوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جابل میں کار پر سفر کر رہے تھے یمنی حکومت اور واشنگٹن نے اس حملے پر کسی بھی قم کا رد عمل دینے سے انکار کردیا واضح رہے کہ امریکہ کئی سالوں سے یمن میں جنگجوئوں کے خلاف ڈرون حملے کر رہا ہے۔