یمن (جیوڈیسک) امریکی ڈرون اور یمنی فورسز کے فضائی حملوں میں68 شدت پسند مارے گئے۔ سرکاری حکام کے مطابق امریکی اور یمنی فضائی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 68 شدت پسند مارے گئے ہیں۔
ان شدت پسندوں کا تعلق القاعدہ کی مقامی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ یمن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم ملک میں مختلف تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ فضائی حملے یمن کے المہفد نامی گاؤں پر کیے گئے۔