صنعا (جیوڈیسک) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا مطلوب سینئر رہنما 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا، قبائلی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ گذشتہ رات وسطی صوبے البعیدا میں کیا گیا ،حملے میں القاعدہ کے انصار الشریعہ گروپ کے رہنما نبیل الداہب اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں امریکا کو انتہائی مطلوب القاعدہ کارا ہنما شوکی البدنی بھی شامل ہے،بدنی کو امریکا نے عالمی دہشتگرد قراردیا تھا، شوکی البدنی پر صنعا میں امریکی سفارتخانے پر حملے اور 2012 میں خود کش حملے کی سازشوں کا الزام ہے جس میں سو سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔