جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی بحالی میں سرگرم عرب فوج کے اتحاد کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ہفتے کے روز صنعاء پر فضائی حملے میں اتحادی فوج کا کوئی کردار نہیں۔
یہ وضاحت یمنی حکام کے اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ اتحادی فوج کے جنازے میں شریک افراد پر فضائی حملے میں کم سے کم 82 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ائر فورس کی کمانڈ کی جانب تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ذریعے نے بتایا کہ کسی آپریشن میں ایسے کسی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ “اتحادی فوج ان اطلاعات کے بارے میں آگاہ ہے۔
اسے یقین ہے کہ بمباری کے دوسرے اسباب پر بھی غور کرنا چاہئے۔ اتحادیوں نے ماضی میں بھی ایسے اجتماعات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے اور انہیں کبھی ہدف نہیں سمجھا گیا۔”