صنعا (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مخا شہر کو تین ہفتے قبل حوثی باغی قبائل اور ان کے اتحادیوں سے حاصل کیا گیا تھا لیکن شہر کے جنوب مغربی علاقے تک محدود باغیوں سے پیر کی رات کو بھی لڑائی جاری رہی۔
ہلاکتوں کے اضافے کے باوجود حوثی اس وقت بھی مخا شہر کے وسط میں موجود ہیں۔
فوجی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری رہنے والی اس لڑائی میں 28 باغیوں سمیت 12 حکومت نواز جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔