یمن کے حوثی باغیوں کہ گولہ باری سے جازان میں پانچ سعودی شہری زخمی

Shelling

Shelling

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم پانچ سعودی شہری زخمی ہوگئے۔

حوثی ملیشیا نے یمن کے اندر سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں گولہ باری کی۔

جازان میں الحرث کےمقام پر گولہ گرنے سے کم سے کم پانچ شہری معمولی زخمی ہو گئے۔ گولہ باری سے تین گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جازان میں‌ شہری دفاع کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات کرنل محمد بن یحییٰ الغامدی نے ایک بیان بتایا کہ حوثیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں شہری آبادی کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے شہریوں کی حالت بہتر ہے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون طیاروں سے حملوں کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں اور توپ خانے کی گولہ باری سے بھی شہری آبادی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔