یمن میں شدید جھڑپیں، 100 باغی، 20 اہلکار ہلاک، وزیراعظم کی رہائش گاہ پر فائرنگ

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے شمالی علاقے میں شیعہ حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 100 جنگجو اور 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ یمنی طیاروں نے صوبہ عمران میں حوثی جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس صوبے کے نائب گورنر احمد البکری کے مطابق اس دوطرفہ لڑائی میں کم ازکم 100 جنگجو جبکہ 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ باغیوں کی طرف سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ یمن سن 2011ء کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور صوبہ عمران میں حوثی جنگجواپنی حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔

\صوبہ عمران کے گورنراحمد البقری نے کہا ہے کہ عمران میں جنگجو گروپ نے شہر کے قریب اسٹریٹجک علاقے پرقبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ دریں اثناصنعا میں مسلح افراد نے وزیراعظم محمد سالم باسندوہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔