یمن(جیوڈیسک)یمن میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین اعلی فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔تینوں افسروں کو ایک فوجی اڈے کی طرف جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ اڈا گزشتہ سال سے امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہے۔
یمن میں القاعدہ اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی زوروں پر ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں سیکڑوں القاعدہ ارکان اور سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔