یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کے ایک فوجی اڈے پر حوثی باغیوں کے فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمنی صوبہ لحج میں واقع العند فوجی اڈے کو مسلح ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
شمالی فورسز کے ایک ترجمان محمد النقیب کے مطابق ان حملوں میں 30 سے 40 یمنی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔