صنعا (جیوڈیسک) یمن میں وزارت دفاع کے دفتر کے باہر کار بم دھماکے سے بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
گاڑی میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعے میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ سیکورٹی فورسز نے شہر کا کنٹرول سنبھال کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔