یمن: مسجد میں خودکش دھماکہ‘ گاڑی پر فائرنگ‘ ریڈ کراس کے 2 اہلکاروں سمیت 30 جاں بحق

Yemen

Yemen

صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد میں خودکش دھماکے سے ریڈ کراس کے دو اہلکاروں سمیت 30 افراد جاں بحق اور 75 زخمی ہوگئے۔

فلاحی تنظیم ریڈ کراس کی صنعاء میں تعینات ترجمان ریما کمال نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے 2 مقامی کارکنوں کو صدا سے صنعاء واپس آتے ہوئے مسلح افراد نے گولیاں مار دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کارکن اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ عالمی ادارے کی گاڑی پر واپس آرہے تھے کہ صوبہ ارمان میں مسلح افراد نے انہیں روک کر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجہ میں 2 کارکن ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 2 محفوظ رہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق حکومت حامی ملیشیا اور حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کے ساحلی شہر عدن کے پناہ گزینوں کے خلاف سنگین مظالم کا ارتکاب کیا گیا۔ مسجد میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔