یمن: مساجد میں 3 خودکش دھماکوں سے 55 افراد جاں بحق
Posted on March 21, 2015 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Yemen Mosques Blast
صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا کی مسجد میں یکے بعد دیگر دو دھماکوں سے 55 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بعد ازاں صنعا میں ہی ایک اور مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق دھماکوں سے حوثی ملیشیا کے افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن کے اہم دفاعی اہلکار نے دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ پر عائد کی ہے جبکہ القاعدہ کے اہم کمانڈر نے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔