یمن : پیٹرولیم نرخ میں اضافے کیخلاف احتجاج، ایک شخص ہلاک

Yemen

Yemen

صنعاء (جیوڈیسک) یمن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں افراد نے وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے احتجاج کیا، پولیس کی شیلنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ہزاروں افراد نے وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے احتجاج کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی جس کینتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم ہاوٴس کے سامنے دھرنے میں مظاہرین کی بڑی تعداد شامل تھی،مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری طور پر روکا جائے۔