اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی پرواز ایک سو چونتیس پاکستانیوں اور متعدد غیر ملکیوں کو لیکر رات ساڑھے دس بجے کے قریب اسلام آباد پہنچی، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور پی آئی اے کے عملے نے ہم وطنوں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر مسافروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ بعد میں 67 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے زریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچایا گیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے بہتر انتظامات کی وجہ سے سفر میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ ائیر پورٹ میں لواحقین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے استقبال کے لئے موجود تھی۔
اپنے پیاروں کی بحفاطت واپسی پر لواحقین نے آنکھوں میں خوشی کے آنسووں کے ساتھ پی آئی اے حکومت پاکستان اور میڈیا کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔