اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن سے تقریباً تمام پاکستانیوں کو نکال لیا گیاہے، کچھ لوگ رہ گئے ہیں جو اپنی مرضی سے رکے ہوئے ہیں۔ پاکستان، ایران اور ترکی کو یمن کی صورت حال پر تشویش ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران یمن بحران کے سیاسی حل پر متفق ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان پہلے سے طے تھا۔
پارلیمنٹ کی اکثریت سعودی عرب کے آزادی اور خود مختاری کے دفاع کی حمایت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران سرحد پر سیکورٹی مزید بڑھانے اور اطلاعات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر رواں مال پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ ان کے دروے کے دوران پاکستان اور چین تجارت، سرمایہ کاری، اور عوامی رابطوں سمیت کئی دیگر سمجھوتوں پر دستخط کریں گے۔