یمن کے صدر نے شدید دباو میں کابینہ تحلیل کردی

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے، صدر حادی نے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر ایک نئے وزیر اعظم کو نامزد کریں گے۔

حوثی باغی زیادہ سیاسی طاقت کے مطالبے پر ملک بھر میں ہفتوں سے حکومت مخالف مظاہرے کرتے آئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ وہ ایندھن پر دی جانے والی امدادی رقم میں کمی لانے کے اپنے غیر مقبول فیصلے کو جزوی طور پر واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جس کے باعث ایندھن کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔یمن میں 2011 سے سیاسی بھونچال جاری ہے، جو بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں، یمن کی حکومت نے شمال کے حوثی گروہ، جنوبی کے علیحدگی پسندوں اور القاعدہ کے شدت پسندوں کو چیلنج کیا ہے۔