صنعا (جیوڈیسک) یمنی حکام کے مطابق حوثی باغیوں نے صنعا پر قبضے کے بعد صدر منصور ہادی کے سر کی قیمت مقرر کر دی تھی۔
صدر رواں ماہ کے آغاز پر ملک کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں موجود تھے۔ جہاں سے وہ اور انکے قریبی ساتھی دو کشتیوں پر سوار خلیج عدن کے راستے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔
صدر منصور ہادی امریکا اور عرب ممالک کے حمایت یافتہ ہیں جبکہ حوثی باغیوں کو سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حمایت حاصل ہے۔
جنہیں تیس برس حکومت کے بعد دو ہزار گیارہ کے عرب انقلاب میں اقتدار چھوڑنا پڑا۔