صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے مقامی میڈیا کے مطابق سابق صدر علی عبداللہ صالح حامی شیعہ باغیوں نے ملک کے تیسرے بڑے شہرتعز کے مختلف حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل بھی یمن کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی درخواست پر ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ادھر امریکہ نے یمن میں سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے موجود اپنے فوجیوں اور عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی میڈیا نے ملک کے سکیورٹی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اتوار کو تعز کے ہوائی اڈے سمیت شہر کے مختلف علاقے حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔